ہمارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلم ایک بے مثال قائد
ہمارے نبی ﷺ
نبی آخر الزماں، پیکر ارض و سماں، سرور دوجہاں حضور علیہ السلام نے ہمیں ایسی تعلیمات دیں ہیں جو انسانی زندگی کے تمام گوشےکو محیط ہیں، آخرت کی یاد دہانی، جنت کی طلب، جہنم سے دوری، انسانی اخلاق وکردار، انسانی شخصیت کے اسرار و رموز، مقاصد حیات انسانی، معاملات، حتى کہ کھانے کے آداب سے لے کر چپل کے پہننے تک تمام تعلیمات سکھلائیں، انسانی زندگی کا کوئی گوشہ نہیں چھوڑا
ایسے مربی کو چھوڑ کر ہم
زندگی کے مطالب و مقاصد کو پیچھے رکھ کر
اپنے آقا کی تعلیمات کو فراموش کر کے
#ہہہہم کن لوگوں کی تہذیب وثقافت کے دلدادہ ہوگئے،
ان کی
جن کو چاند پر پہنچنا تو آسان لگتا ہے
لیکن
یہ سمجھنا بہت دشوار ہوتا ہے کہ قضاء حاجت کے بعد غلاظت صاف کرنے کے لیے پانی کی زیادہ ضرورت ہے یا ٹیشو پیپر کی؟
#اسلام_ہمارے نزدیک بس ایک رسم بن کر رہ گیا ہے، کوئی مکمل دین کے طور پر لینے کے لیے تیار نہیں، ہم بس اوروں کی طرح ڈیز منانے لیتے ہیں لیکن کوئی جذبہ ہمارے اندر پیدا نہیں ہوتا!
ہم مبارکباد دے لیتے ہیں لیکن وہ اوصاف وکردار اپنانا نہیں چاہتے
ہم سیکھتے سکھاتے بہت ہیں
لیکن عمل کوئی نہیں کرتے
دین کے ساتھ یہ کیسا گھناؤنا مذاق ہے؟
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں