اکیسویں صدی کے اکیس اسباق

                              مصنف : یووال نوح حراری
                              تلخیص : عبد القادر محبوب 
   ہماری اس خوبصورت دنیا کی سب سے حسین شئے یقینا
 کتابیں ہیں ، جس میں علم کی ہر شاخ‌ پائی جاتی ہے ۔ بلکہ دنیا کا حسن ہی شاید ان کتابوں سے آراستہ ہے، کتابیں ہمارے اطراف میں ہورہی چیزوں کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ دیتی ہیں اور غور و فکر کی نئی راہیں پیش کرتی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یووال نوح حراری کی "21 st Century" Lessons for the 21 
کا تعلق کتابوں کی اسی مخصوص قسم سے ہے 
مصنف نے کتاب میں ۲۱ اسباق یا موضوعات سے متعلق بحث کی ہے ، مصنف کے نزدیک یہ وہ اہم مسائل ہیں جن سے پورے عالم کو مستقبل قریب میں سابقہ پیش آنے والا ہے ۔ لہذا ہم اپنی روز‌‌ مرہ کی چھوٹی چھوٹی ضروریات میں الجھے رہ کر ان اہم مسائل سے یکسر غافل نہیں رہ سکتے ۔ کیونکہ یہ مسائل وہ ہیں جو سارے انسانی معاشروں پر اثر انداز ہورہے ہیں اور ان سے بے رخی برتنا بہت مہنگا پڑسکتا ہے ۔ یووال کے مطابق اس بحث میں جو کہ اب بحث چھڑ چکی ہے، سارے انسانوں اور پورے سماج کو حصہ لیتے ہوئے اپنا حق ادا کرنا چاہیے ۔ وہ لکھتے ہیں : 
" ایک مؤرخ ‌کی حیثیت سے میں لوگوں کو لباس اور غذا تو مہیا نہیں کرا سکتا ، لیکن میں سچائی کی طرف بڑھنے اور اسے پیش کرنے کی کوشش ضرور کرسکتا ہوں ۔ تاکہ یہ عالمی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرسکے ۔ اگر میری یہ کوشش چند لوگوں کو بھی اس بات پر آمادہ کردے کہ وہ حیات انسانی کے مستقبل کی بحث میں حصہ لیں تو میں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ۔" 
آج ہمارے اطراف میں ہو کیا رہا ہے، آج کے سب سے بڑے مسائل کیا ہیں؟ ہمیں کس چیز پر سب سے زیادہ توجہ دینی چاہیے ؟ ہمیں اپنے بچوں کو کیا سکھانا چاہیے ۔
اس کتاب میں کل پانچ حصے ہیں ۔ ٹیکنو لوجیکل چیلنج ، سیاسی چیلنج ، مایوسی و امید ، سچائی اور استقامت و استقلال ، ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں