بحث و تحقیقات 🖌️

 

‌‌                                 عبد القادر محبوب 
بزم سلیمانی!  بحث و تحقیق اور نقد و نظر کی بزم ہے ، اس میں شخصیات و تحریکات ، تاریخ و افکار ، حوادث و واقعات اور کتابیات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے ،‌ قدیم و جدید علوم و معارف سے استفادہ اور تجزیے کی صلاحیت پیدا کرائی جاتی ہے ، یہی وہ بزم ہے جس نے سلیمانی تحقیق اور حسنی تفکیر سے دنیا کو روشنی عطا کی ۔
قلم و قرطاس! قلم و قرطاس کو ہر دور میں اہمیت حاصل رہی ہے ،‌‌ قلم ہی نے علم و فن کے نادر نگینوں کو صفحہ قرطاس پر بکھیرا ، تاریخ کے نامور اہل ظرف ، حکماء ، علماء ، فقہاء ، بلغاء ، بزرگوں اور پیشواؤں کی سوانح حیات کو ضبط تحریر میں محفوظ کیا ، جہاں بانوں اور فرمانرواؤں کی داستان حیات کی تصویر کشی کی اور ہر طرح کے حالات و واقعات کو قلم بند کر کے دنیا کے سامنے درس عبرت پیش کیا ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں