رمضان المبارک کی تیاری
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کی طلبہ و اسکالرس ونگ، اللقاء الثقافی، لکھنؤ کی 102/ویں ہفت روزہ علمی، ادبی، ابلاغ اور تربیتی نشست کا مرکزی موضوع "استقبال رمضان اور ہماری تیاریاں " رکھا گیا۔ جس میں شرکاء نے اپنے اپنے پسندیدہ موضوعات پر لب کشائی کی۔ ذیلی موضوعات درج ذیل ہیں؛ ١۔ ماہ رمضان: تعریف، اہمیت و فضیلت۔ ٢۔ رمضان کی اہم عبادتیں۔ ۳۔ رمضان اور تدبر قرآن۔ ٤۔ رمضان: منکرات و فواحش کے ازالے کے لیے انفرادی و اجتماعی جدوجہد۔ ۵۔ رمضان: صحابہ کرام، صحابیات اور سلف صالحین کے معمولات۔ ٦۔ رمضان میں تعلیمی سرگرمیاں۔ ٧۔ رمضان میں کرنے کے کچھ اہم سماجی کام۔ ٨۔ رمضان؛ ملی اور ادارہ جاتی تیاریوں کا حسین موقع۔ ٩۔ رمضان میں مزاحمتی کوششیں: ایک تاریخی جائزہ۔ ١٠۔ رمضان میں جمعہ کا خطاب و تراویح کا خلاصہ۔ ١١۔ درس سیرت، درس حدیث اور تاریخ و افکار۔ ١٢۔ رمضان میں غزوات و فتوحات: ایک مطالعہ۔ ١٣۔ روزہ، تراویح، اعتکاف اور صدقۂ فطر کے فوائد، حکمتیں اور برکتیں۔ ١٤۔ طلبۂ مدارس/فارغين مدارس/اسکول و کالج اور یونیورسیٹیز کے طلبہ اپنے اپنے علاقے میں/ اپنے اپنے مقام پر کیا کیا کر سکتے ہیں؟ ١٥۔ ...